شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ”عقیدہ توحید“ کے موضوع پر نئی کتاب شائع

مورخہ: 21 جون 2022ء

یہودیت، عیسائیت اور غیر الہامی مذاہب میں تصور خدا پر بحث کی گئی ہے
عقیدہ توحید ایمان والی زندگی کی عمارت کی خشتِ اول ہے: قائد منہاج القرآن

لاہور (21 جون 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عقیدہ توحید کے موضوع پر سلسلہ تعلیمات اسلام کے تحت ایمان اور فکر انگیز نئی کتاب شائع ہو گئی ہے۔ کتاب ”عقیدہ توحید“ 5 ابواب اور 223 مضامین پر مشتمل ہے۔ کتاب عقیدہ توحید اور تصورِ خدا کے موضوع پر قرآن و سنت کے حوالہ جات کی روشنی میں عام فہم الفاظ میں تحریر کی گئی ہے۔

کتاب میں اسلام اور دیگر مذاہب میں تصور توحید، توحید کی اقسام اور صفات الٰہیہ، شرک کی اقسام اور اس سے متعلقہ مسائل، یہودیت، عیسائیت اور غیر الہامی مذاہب میں تصورِ خدا پر فکر انگیز مضامین شامل ہیں۔ کتاب میں وجود باری تعالیٰ، تصورِ واحدنیت پر نوجوانوں کے ذہنوں میں جنم لینے والے سوالات اور باطل ابہام کے جوابات رقم ہیں۔ یہ کتاب منہاج پبلی کیشنز کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عقیدہ توحید ایمان والی زندگی کی عمارت کی خشت اول ہے۔ عقیدہ وہ قلبی تصدیق ہوتا ہے جو کسی تصور میں یقین کی کیفیت پیدا کرے۔ عقیدہ کا انسانی زندگی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق ہے۔ ایمانی زندگی کے جملہ افعال و اعمال اور ترتیب پانے والے خیالات کا انحصار عقیدہ پر ہوتا ہے۔ اگر عقیدہ درست ہے تو نتائج درست ہوں گے اور اگر عقیدہ باطل ہے یا اس میں ضعف ہے تو اس کے نتائج بھی تباہ کن ہوں گے۔ ایک مسلمان کے لئے عقائد صحیحہ پر ہونا اور پھر ثابت قدم رہنا دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

New book of tahir ul qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top