منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 21 جون 2022ء

لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے کامیاب ریلی پر لاہور تنظیم کو مبارکباد
عہدیداران نے علامہ رانا محمد ادریس اور رانا نفیس حسین قادری کی قیادت میں ملاقات کی

Minhaj-ul-Quran Lahore team call on Dr Hassan Qadri

لاہور (21 جون 2022) تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلعی عہدیداران نے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس اور صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری کی قیادت میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانے کیلئے بھرپور آواز اٹھانے اور لاہور میں پُرامن احتجاجی ریلی نکالنے پر لاہور تنظیم کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور تنظیم کے ضلعی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف دلوانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ 17 جون 2014 کے دن جو ظلم ہوا وہ کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور ہم معزز عدلیہ سے بھی انصاف دینے کی استدعا کرتے ہیں۔

ملاقات میں سینئر نائب صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین، کیپٹن (ر) عبد المجید، علامہ غلام شبیر جامی، محمد اصغر ساجد، امجد حسین چوہدری، حاجی محمد مجاد، محمد افضل بھٹی، شفاقت مغل، طارق الطاف، رانا عتیق الرحمان، محمد ریحان و دیگر عہدیدران موجود تھے۔

صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے چیئرمین سپریم کونسل کو لاہور تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا علم و امن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں دروس قرآن و حلقات دورود کے مثالی پروگرام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے عہدیداران تحریک منہاج القرآن کا پیغام امن و محبت لاہور کے ہر فرد تک پہنچانے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ رانا نفیس حسین قادری نے کہاکہ لاہور میں عوامی رابطہ مہم، ممبر سازی مہم و تنظیم سازی مہم جاری ہے، بہت جلد لاہور کی ہر یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top