ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ”وقت کی اہمیت“ شائع

مورخہ: 27 جون 2022ء

New book of Dr Hussain Qadri

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نئی کتاب ”وقت کی اہمیت“ شائع ہو گئی ہے۔ ٹائم فریم اور ”ٹائم مینجمنٹ“ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں انتہائی معلومات افزاء کتاب مرتب کی گئی ہے۔کتاب کے مطالعہ سے نوجوان اپنی زندگی میں مثبت اور بامقصد تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا ہے کہ آج کے نوجوان کو لاتعداد چیلنجز درپیش ہیں۔ ان میں سب سے بڑا چیلنج ٹائم فریم اور ٹائم مینجمنٹ کا ہے۔ ٹائم فریم اور ٹائم مینجمنٹ کے بغیر کوئی بڑا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ریسورسز انسانی ترقی اور بقاء کے لئے بروئے کار آتے ہیں۔ اگر ٹائم کو ایک ریسورس سمجھ لیا جائے تو یہ سب سے کم اور سب سے قیمتی ہے۔ اس کا ایک ایک لمحہ بڑی سوچ بچار کے ساتھ بسر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ٹائم فریم اور ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے 12 ماہ کا ذکر کیا اور رات دن کو اپنی دو نشانیاں بتایا ہے۔ رات کو نیند اور دن کو تلاش رزق کے لئے مخصوص کیا ہے۔

سورۃ النساء میں وقت کی پابندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اللہ رب العزت نے فرمایا ”بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے حساب سے فرض ہے“ اسی طرح نفلی عبادات کے لیے بھی وقت کا تعین کیا گیا ہے اور عبادات کے معاملے میں بھی جبر سے کام لینے سے روکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا زمین و آسمان اور ان کے مابین موجود ہر چیز کو 6 دنوں میں تخلیق کیا گیا یعنی مالک کائنات کے ہاں ہر کام ٹائم فریم اور ٹائم مینجمنٹ کے تحت روبہ عمل آتا ہے اور کوئی عمل ٹریک سے نہیں ہٹتا۔

زندگی اور موت کے دن بھی اللہ کے ہاں متعین ہیں اور ایک ساعت برابر بھی فرق نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جب اللہ رب العزت جو آسمان و زمینوں کارب اور مالک و مختار کل ہے کہ ہاں ہر کام ٹائم مینجمنٹ اور ٹائم فریم کے اندر ہوتا ہے تو اُس کا بندہ اس ٹائم مینجمنٹ اور ٹائم فریم کے بغیر اہم مقاصد کیسے حاصل کر سکتا ہے اور زندگی میں نظم کیسے قائم کر سکتا ہے؟۔

New book of dr hussain qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top