تحریک منہاج القرآن سمندری کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 28 جون 2022ء

ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن سمندری کے زیراہتمام ورکرز کنونشن تحریک کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں  نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ’’مصطفوی معاشرے کا قیام‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ رانا محمد ادریس قادری نے قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود کے قیام پر بھی زور دیا۔

ورکرز کنونشن کی صدارت پیر سید عطاء الحق شاہ نے کی۔ ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن وسطی پنجاب، پروفیسر محمد یوسف نائب صدر TMQ سمندری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ سطح کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

ورکرز کنونشن

ورکرز کنونشن

ورکرز کنونشن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top