انڈیا: منہاج ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کچھ کے رہنماؤں کی مفتی اعظم انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار الشافی سے ملاقات

مورخہ: 26 جون 2022ء

منہاج القرآن

منہاج ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کچھ انڈیا کے رہنما سید خورشید علی شاہ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ محمد اشرف عاجی نے مفتی اعظم انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار الشافی سے کیرالا میں ملاقات کی۔ منہاج القرآن انڈیا کے دونوں رہنماوں نے شیخ ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الازہری سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مفتی اعظم انڈیا اور شیخ ڈاکٹر عبدالحکیم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی کتاب ’’The Real Sketch of Prophet Muhammad‘‘ کا تحفہ پیش کیا گیا، جسے انہوں نے قبول کیا۔ مفتی اعظم انڈیا شیخ ابوبکر احمد مسلیار الشافی نے شیخ الاسلام کی علمی خدمات کو سراہا اور انہیں عالم اسلام کا بڑا اسکالر اور علمی سرمایہ قرار دیا۔ اس موقع پر دونوں اسکالرز کو گجرات کی روایتی چادر بھی پہنچائی گئی۔

شیخ ابوبکر 
احمد مسلیار الشافی

شیخ ابوبکر 
احمد مسلیار الشافی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top