منہاج القرآن کے رہنما عدنان جاوید (مرحوم) کی تیسری برسی پر دعائیہ تقریب
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کروائی، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا
دعائیہ تقریب میں مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی
لاہور (30 جون 2022) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما و سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید (مرحوم) کی تیسری برسی کے موقع پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی گوشۂ درود میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ آڈیو لنک خصوصی دعا کروائی۔
دعائیہ تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، عدنان جاوید (مرحوم) کے بھائی فرحان جاوید، میجر (ر) سلمان، عبدالرحمان، مظہر محمود علوی، رانا نفیس حسین قادری، محمد لطیف مدنی، مقصود احمد، علامہ عثمان سیالوی سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، کارکنان اور مختلف شعبہ جات کے ممبران شریک ہوئے۔
دعائیہ تقریب میں عدنان جاوید (مرحوم) کے درجات کی بلندی، بخشش و مغفرت کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عدنان جاوید (مرحوم) با اخلاق، دیانت دار اور ملنسار نوجوان تھے اور تحریک منہاج القرآن کا عظیم سرمایہ تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید (مرحوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تبصرہ