شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا علامہ غلام حیدر خادمی کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 30 جون 2022ء

علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) اہل علم میں سے تھے اور عمر خدمت دین میں بسر کی: شیخ الاسلام
اللہ کریم نے علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) کو بیشمار خوبیوں اور کمالات سے نوازا تھا
خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر سمیت رہنماؤں کا اظہار تعزیت

Ghulam Haider Khadmi

لاہور (30 جون 2022ء) بانی و سرپرست تحریک منہاج القران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے تاحیات رفیق، سینئر رہنما، معروف عالم دین اور منہاج القرآن علماء کونسل کے سابق مرکزی نائب صدر شیخ الحدیث علامہ غلام حیدر خادمی کے وصال پر دلی افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) اہل علم میں سے تھے اور عمر خدمت دین میں بسر کی۔ مرحوم نے منہاج القرآن علماء کونسل کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دیں، انسانیت کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔ اللہ رب العزت علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جملہ لواحقین، پسماندگان اور متوسلین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ رانا محمد ادیس، علامہ رانانفیس حسین قادری و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) کے وصال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم)نے زندگی کی آخری سانس تک منہاج القرآن علماء کونسل کے پلیٹ فارم سے اسلام، پاکستان اور انسانیت کی خدمت کی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت اور عشق رسول ﷺ کے فروغ کے لئے خود کو وقف کیے رکھا۔ علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ اللہ کریم نے علامہ غلام حیدر خادمی (مرحوم) کو بیشمار خوبیوں اور کمالات سے نوازا تھا۔ ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ سادگی، تواضع و انکساری آپ کی شخصیت کی خوبیاں تھیں۔ مرحوم ملنسار، خوش مزاج اور با اخلاق شخصیت تھے اللہ تعالیٰ بخشش اور مغفرت فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top