تحفیظ القرآن میں راشد چوہدری کی والدہ اور عدنان جاوید (مرحوم) کیلئے قرآن خوانی

مورخہ: 30 جون 2022ء

الطاف رندھاوا، نوید بٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت
منہاج انسٹی ٹیوٹ شعبہ حفظ کے پرنسپل محمد عباس نقشبندی نے دعا کروائی

Mahfil Isal e Sawab for Mother of Rashid Ch

لاہور (30 جون 2022) معروف تاجر رہنما اور ڈویلپمنٹ کونسل منہاج انسٹی ٹیوٹ شعبہ حفظ کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد راشد چوہدری کی والدہ (مرحومہ) اور سابق ڈائریکٹر فنانس منہاج القرآن عدنان جاوید(مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایصال ثواب کی تقریب میں پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف رندھاوا، نوید بٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور تحفیظ القرآن کے اساتذہ و بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک کے ممتاز قرآء نے تلاوت کلام مجیدو نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ تبریک پیش کیا۔ محمد عباس نقشبندی نے محمد راشد چوہدری کی والدہ (مرحومہ) اور عدنان جاوید (مرحوم) کی بخشش و درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب میں محمد راشد چوہدری کے بھائی محمد آصف چوہدری، بابر چوہدری و دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

Mahfil Isal e Sawab for Mother of Rashid Ch

Mahfil Isal e Sawab for Mother of Rashid Ch

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top