سجادہ نشین دربارہ غوثیہ بغداد شریف کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی و دعائیہ تقاریب کا سلسلہ جاری

مورخہ: 30 جون 2022ء

السید عبدالرحمن القادری الگیلانی کے ایصال ثواب کیلئے منہاج انسٹی ٹیوٹ تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن خوانی
دعائیہ تقریب میں محمد عباس نقشبندی، کرنل (ر) مبشر اقبال، الطاف رندھاوا، نوید بٹ و دیگر رہنماؤں کی شرکت

Mahfil Isal e Sawab for Syed Abdur Rahman Gillani

لاہور (30 جون 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ تحفیظ القرآن کے زیراہتمام دربار عالیہ غوثیہ ٹاؤن شپ میں النقیب الاشراف شیخ المشائخ قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کے کزن حضرت السید عبدالرحمن القادری الگیلانی البغدادی (سجادہ نشین دربارہ غوثیہ بغداد شریف) کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال، کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد پاکستان الطاف حسین رندھاوا، نوید بٹ سمیت اہم شخصیات، عقیدت مندوں، تحفیظ القرآن کے اساتذہ اور بچوں نے دعائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نامور قراء حضرات اور عالمی شہرت یافتہ نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top