منہاج ویلفیئر لاہور سمیت ملک بھر میں 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے گی

قربانی کا گوشت ہزاروں مستحق گھرانوں تک پہنچایا جائے گا، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
منہاج القرآن کے رہنماؤں کا مرکزی قربان گاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
جانوروں کی نگہداشت کے لئے پیشہ ور مہارت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے قربان گاہ میں موجود رہے گا
جواد حامد، خرم شہزاد نے مرکزی قربان گاہ کا دورہ کیا، انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے

Preparations for collective sacrifice 2022 in full swing

لاہور (2 جولائی 2022ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد اور سیکرٹری قربانی مہم حافظ خرم شہزاد نے قربانی مہم کے لئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ہمراہ مرکزی قربان گاہ کا وزٹ کیا۔ رہنماؤں نے قربان گاہ میں مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔

مرکزی قربان گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لینے کے بعد جواد حامد نے کہا کہ مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں بڑے جانور قربان کیے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت ہزاروں مستحق گھرانوں تک پہنچایا جائے گا۔ قربانی کا گوشت مستحقین تک اور حصے داران تک پہنچانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مرکزی قربان گاہ میں جانوروں کی حفاظت کے لئے موسم کے مطابق بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ جانوروں کی نگہداشت کے لئے پیشہ ور مہارت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے قربان گاہ میں موجود رہے گا۔ ویٹنری ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بھی مرکزی قربان گاہ میں موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ قربان گاہ میں موجود تمام جانوروں کے لئے ان کی ضرورت کے مطابق الگ الگ اور بروقت چارہ دیا جاتا ہے۔ صفائی اور جانوروں کو پانی پلانے کے لئے بھی بہترین انتظامات موجود ہیں۔ مرکزی قربان گاہ میں قربانی کی تما م تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے کے لئے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صفائی نصف ایمان ہے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انٹرنیشنل اصولوں کو فالو کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزید جانوروں کی خریداری بھی جاری ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ عید الاضحی کے تینوں روز ڈاکٹرز، علماء اور ماہر قصابوں کی ٹیم شرعی اصولوں کے مطابق صحت مند جانوروں کی قربانی کرے گی۔ اس موقع پر سعید اختر، ایوب انصاری، میاں زاہد جاوید، رانا عتیق و دیگر رہنما موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top