سرگودھا: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی نشست

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات اور نئے اہداف کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے آئندہ 5 سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکزِ علم قائم کرے گی۔ ان مراکز علم پر لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی پر توجہ دی جائے گی جس کے ذریعے علم کے کلچر کو پروان چرھایا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے تنظیمی امور میں غیر معمولی خدمات دینے والے رفقاء کو اسناد سے نوازا۔ اجلاس میں راجہ اکرام اللہ خان، محمد اقبال کاشف، ملک صدر الحسن پارس، محمد افضل چشتی اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top