مراکزِ علم کے قیام کا مقصد علم کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے: خرم نواز گنڈاپور کا ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ علم تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ تحریک منہاج القرآن آئندہ 5 سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرے گی کیونکہ مراکزِ علم کے قیام کا مقصد علم کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دم توڑتی ہوئی مذہبی اور معاشرتی اقدار و روایات کو زندہ کرنے اور حسنِ اخلاق و معاملات کو فروغ دینے کے لیے مراکز علم اہم کردار اداکریں گے۔

اس موقع پر ورکرز کنونشن میں محمد جاوید القادری، سردار محمد جاوید، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس، صدر منہاج القرآن ہری پور علامہ مظہر خیال، صدر منہاج القرآن مانسہرہ امجد علی خان، منہاج القرآن ایبٹ آباد اور بٹگرام کے صدور بھی موجود تھے۔ انہوں نے وررکرز کنونشن میں اپنی تنظیمی کارگردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

تقریب میں حاجی غلام شبیر، شمس الرحمان، سید مجاہد علی شاہ کاظمی، یاسر ریاض، حافظ عتیق اور تحریک منہاج القرآن ہزارہ زون کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تںظیمی ذمہ داران میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر منہاج فری ایمبولینس سروس ایبٹ آباد کا افتتاح بھی کیا گیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top