فیصل آباد: منہاج القرآن پی پی 110، 111، 114 اور 117 کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن فیصل آباد

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 110، 111، 114 اور پی پی 117 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، حاجی محمد امین القادری، سید ذیشان حسین شاہ بخاری، سید شفاعت رسول، علامہ عزیزالحسن حسن، میاں عبدالقادر، رانا غضنفر علی اور غلام محمد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ سطح کے عہدیداران نے بھی ورکرز کنونشن میں شریک ہوئے۔ آخر میں رانا محمد ادریس قادری نے ورکرز کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

منہاج القرآن فیصل آباد

منہاج القرآن فیصل آباد

منہاج القرآن فیصل آباد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top