ہانگ کانگ: ایک روزہ روحانی و تربیتی کیمپ

تفریحی کیمپ 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر (کھوائی چنگ) میں ایک روزہ روحانی و تربیتی کیمپ مورخہ 9 جولائی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب منعقد کیا گیا۔ جس میں ہانگ کانگ سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں بعد از نمازِ مغرب علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی (ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ) نے اعتکاف کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو کی۔

نمازِ عشاء کے بعد ہفتہ وار محفل ِ ذکر منعقد ہوئی جس میں تلاوت کی سعادت حافظ ارسلان نے حاصل کی۔ عبدالرحمان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ قاری محمد عثمان الترازی نے نفلی نمازوں کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی۔ علامہ حافظ ظہیر احمد نقشبندی نے تربیتی گفتگو کی۔ ذکر و دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

وقفہ کے بعد سب شرکاء نے شیخ الاسلام کا خطاب ’’اللہ سے معافی مانگو‘‘ شرکاء کو بذریعہ ویڈیو دکھایا گیا۔ رات تھوڑی دیر آرام کے بعد تہجد کے نوافل ادا کیے گئے اور نفلی روزہ کے لیے سحری ہوئی۔ اذانِ فجر کے بعد قرآن خوانی کی گئی۔

نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد قاری محمد عثمان الترازی نے (کھانے پینے، سونے اور بیت الخلاء) کے آداب پر گفتگو کی۔ نماز اشراق پڑھنے کے بعد سب شرکاء نے آرام کیا۔ دن 10 بجے بیداری کے بعد نماز چاشت ادا کی گئی۔ اور اس کے بعد حافظ محمد طیب شمیم نے اخلاق و آداب کے موضوع پر تربیتی گفتگو کی۔

مختصر وقفہ کے بعد پھر تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ اور اس میں علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے منہاج القرآن کا تفصیلی تعارف اور حضور شیخ الاسلام کے سنگت و صحبت پر لیکچر دیا۔ نمازِ ظہر کی ادائیگی کے ساتھ ہی ہفتہ وار حلقہ درود میں سب نے شرکت کی۔ حلقہ درود میں علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے المنہاج السویٰ سے درس دیا۔

دعا کے بعد شرکاء نےنمازِ عصر سے پہلے تک آرام کیا۔ نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد فقہی سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔ آخر میں افطاری کا اہتمام کیا گیا اور اجتماعی دعا کے ساتھ اس روحانی اور تربیتی کیمپ کا اختتام ہوا۔

رپورٹ : چوہدری طاہر

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تفریحی کیمپ 2022

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top