شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (19 جولائی 2022) بانی و سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری، شہزاد رسول قادری، عبدالحفیظ چوہدری، حاجی محمد اسحاق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

دریں اثنا ء مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول قادری کی قیادت میں وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری و دیگر شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top