ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Dr Hussain Qadri reached Pakistan

لاہور (19 جولائی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، شہزاد رسول قادری، میاں ممتاز حسین، حاجی محمد اسحاق، محمد الیاس ڈوگر، کیپٹن (ر) عبدالمجید، عابد بشیر قادری، رانا عتیق الرحمان، محسن اقبال سمیت رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دو ماہ کے تنظیمی دورے میں آسٹریلیا میں مختلف یوتھ کانفرنسز میں شرکت کی اور اپنے خطابات میں نوجوانوں کو فرقہ واریت اور انتہاپسندی سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت سے اتحاد امت اور بین المذاہب رواداری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات اور عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top