ہانگ کانگ: ’’کرسچئن فیتھ ہوپ لوو چرچ‘‘ کے وفد کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا دورہ

dr tahir ul qadri

ہانگ کانگ میں Christian Faith Hope Love Church کے ایک 20 رکنی وفد نے منہاج اسلامک سنٹر کھوائی چنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ، علامہ محمد طیب شمیم اور علامہ قاری محمد عثمان الترازی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

مہمان وفد کے ساتھ تعارفی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے اسلام کے بنیادی عقائد اور تعلیمات کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی، تعلیمی، فلاحی کاموں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام اور انسانیت کے لئے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں نے اسلام کے بارے میں مختلف موضوعات پر سوالات کئے جن کے علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی نے مفصل جوابات دیئے۔ معزز مہمانوں نے منہاج القرآن سنٹر کے وزٹ، اسلام سے متعلق معلومات، منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات سے آگاہی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔

معزز مہمانوں نے ادارہ کے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر وفد نے منہاج القرآن کے سکالرز کی طرف سے جذبہ بین المذاہب رواداری اور پیغام امن و محبت خصوصی طور پر سراہا۔

dr tahir ul qadri

dr tahir ul qadri

dr tahir ul qadri

dr tahir ul qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top