نظامت تربیت کے زیراہتمام 10 روزہ فن خطابت و نقابت کورس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام گرمیوں کی چھٹیوں میں ملک بھر کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لیے دس روزہ فن خطابت و نقابت کورس منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

فن خطابت کورس کی افتتاحی تقریب 28 جون کو منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے افتتاحی کلمات سے کلاس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف ٹرینرز اور سکالرز محمود مسعود قادری، محمد سرفراز قادری، حسن محمود جماعتی اور مہتاب اظہر راجپوت نے لیکچرز دیئے۔

دس روزہ کورس میں روزانہ کی بنیاد پر فن خطابت، فن نقابت، شخصیت سازی، باڈی لینگویج، ذخیرہ الفاظ، مختلف انداز تقریر، اعتماد سازی اور علمی موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔ دوران کورس مہمان مقررین قائد یوتھ مظہر محمود علوی اور معروف ٹرینر سہیل الیاس چوہدری نے بھی خصوصی لیکچرز دیئے۔

کورس کی اختتامی تقریب 7 جولائی کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے پہلے شرکاء کلاس مرکز کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا بعد ازاں اختتامی تقریب میں شرکاء نے اظہار خیال کیا اور مہمانان گرامی کے سامنے پریزینٹیشنز پیش کی۔

اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی، ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی اور ڈائریکٹر تنظیمی تربیت نظامت تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور دس دن کے مختصر دورانیے میں شرکاء کی اس قدر استعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور تقریب کا اختتام دعا پر ہوا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top