منہاج القرآن کے زیر اہتمام 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس جاری

قرآن کریم پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے: علامہ محمود مسعود قادری
قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے والوں کی زندگیاں بدل جاتی ہیں: علامہ محمد سرفراز قادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا: علامہ مہتاب اظہر
پانچویں روز کی تقریب سے مقررین کا خطاب، سینکڑوں مرد و خواتین کی شرکت

minhaj ul quran

لاہور (23 جولائی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل شعبہ کورسز کے کوآرڈینیٹر معروف مذہبی سکالر علامہ محمود مسعود قادری نے کہا ہے کہ قرآن کریم پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ مسلمانوں کی کامیاب و خوشحال زندگی کا انحصار اس مقدس کتاب سے وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قرآن حکیم کو پڑھا اور سمجھا نہ جائے۔ جب تک مسلمان قرآن و حدیث کے احکامات پر عمل پیرا رہے تو وہ دنیا میں غالب اور سربلند رہے۔ مسلمانوں نے تین بر اعظموں پر حکومت کی اور دنیا کو اعلیٰ تہذیب و تمدن اور بہترین نظام زندگی دیا۔ جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا تو مسلمان تنزلی کا شکار ہو گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیر اہتمام جاری 10روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس کے پانچویں روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ کورسز علامہ محمد سرفراز قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے والوں کی زندگیاں بدل جاتی ہیں۔ اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مہتاب اظہر راجپوت نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا۔ منہاج القرآن شعبہ کورسز سکالرز کی ایک ایسی ٹیم تیار کررہی ہے جن کے ذریعے صرف ضلع راولپنڈی میں ایک سے سو زائد مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیراہتمام لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، کراچی سمیت دنیا بھر میں قرآن سٹڈی کورسز جاری ہیں۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں انار خان گوندل، مرزا آصف، فرقان یوسف، سہیل عباسی، رابعہ مظہر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top