منہاج القرآن میاں چنوں کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام قصر لطیف ریسٹورنٹ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔ ورکرز کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر عارف شہزاد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ پروگرام میں قاری ریاست علی چدھڑ، نور محمد سہو صدرPAT جنوبی پنجاب، ممتاز احمد نون، جاوید احمد وڑائچ اور عارف شہزاد صدر TMQ میاں چنوں نے خصوصی شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top