پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برطانیہ کے صدر کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں ظہرانہ

Pakistan Chamber of Commerce and Industry UK President luncheon in honor of Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

لاہور (24 جولائی 2022) پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برطانیہ کے صدر عامر خواجہ نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اعزاز میں مانچسٹر میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانہ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سمیت برطانیہ میں مقیم ممتاز تاجروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ بیرون ملک کاروبار کرنے والے پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔ وہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانی تاجروں کے فعال معاشی کردار اور چیمبر ٹو چیمبر رابطوں سے اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برطانیہ کے صدر عامر خواجہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خوش آمدید کہا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو برطانیہ میں پاکستانی کاروباری کمیونٹی اور پی سی سی آئی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شیخ الاسلام نے عامر خواجہ کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برطانیہ کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تاجر اور صنعت کار کمیونٹی کی طرف سے آپ کو ملنے والی یہ اہم ذمہ داری قابل تحسین بھی ہے اور آپ پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کی تنظیمات، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مختلف تقاریب میں بھی شرکت کررہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top