سدرہ کرامت منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر مقرر

انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر، لبنیٰ مشتاق کی ناظمہ کے عہدہ پر ترقی
خواتین کی تعلیم اور دینی خطوط پر تربیت ناگزیر ہے: بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد

Vice President Minhaj Women League Sidra Karamat

لاہور (27 جولائی 2022) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سدرہ کرامت کو نائب صدر، نائب ناظمات انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر اور ڈائریکٹر عرفان الہدایہ لبنیٰ مشتاق کو ناظمہ کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کی ایشیا کی سب سے بڑی منظم دینی و اصلاحی، دعوتی اور فلاحی تنظیم ہے۔ اس کا کریڈٹ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تربیت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ویمن امپاورمنٹ اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کے لئے خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے دینی کردار ادا کرنے والی سکالرز خدمت دین اور خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے ملک بھر کے تنظیمی اور دعوتی دورے کرتی ہیں جو اس دور میں قابل رشک اور اپنی مثال آپ ہے۔ یہ عظیم بیٹیاں موسمی شدت کی پرواہ کئے بغیر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لئے ملک گیر دعوتی و تنظیمی دورے کرتی ہیں اور مصطفوی معاشرہ کی تشکیل کیلئے متحرک و کوشاں ہیں۔ نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ترقی پانے والی خواتین کو مبارکباد دی اور ان کی توفیقات میں اضافہ اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Nazimat Minhaj Women League

Nazimat Minhaj Women League

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top