ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے، ایتھنز ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، جنرل سیکرٹری غلام عباس، ڈائریکٹر محمد نواز ہزاروی و دیگر راہنماؤں اور ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یورپین کونسل کے ذمہ داران محمد اقبال وڑائچ، فیض عالم قادری اور احمد جاوید بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔

ایتھنز ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن دیار غیر میں اسلام کے اخوت اور اتحاد امت کے پیغام اور دعوت کو عام کر رہی ہے، محبت کا فروغ اور نفرتوں کا خاتمہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشن ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یونان کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے دوران 31 جولائی کو یونان کے شہر نیکیا ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت اور پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی راہ نماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نیشنل ایگزیکٹو کونسل یونان کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تقاریب میں بھی شریک ہوں گے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top