بچوں کی تربیت کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ”ایگرز“ کیمپ

مورخہ: 04 اگست 2022ء

ابتدائی عمر میں بچوں کی عادات اور رویے پختہ ہو جاتے ہیں: بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد
ابتدائی عمر میں ہی بچوں میں احساس ذمہ داری اجاگر کرنا ہو گا: ام کلثوم
سیکھنے، سکھانے کی عمر لاڈ پیار میں گزر جائے تو بچے کو سمجھانا مشکل ہو جاتا ہے: ڈائریکٹر ایگرز

Eagers Summer Camp 2022

لاہور (4 اگست 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے منہاج القرآن ویمن لیگ ”ایگرز“ کو بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے قائم 5 روزہ کامیاب سمر کیمپ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی عمر میں بچوں کی عادات اور رویے پختہ ہو جاتے ہیں۔ جو والدین بچوں کی تربیت والی اس عمر کو لاڈ پیار میں گزار دیتے ہیں وہ آخر میں بچوں کی نافرمانی اور بری عادات کا گلہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر کم عمر بچوں کی اخلاقی تربیت کیلئے ایگرز کا فورم تشکیل دیا گیا ہے جو بڑی ذمہ داری اور کامیابی کے ساتھ ہر سال بچوں کے لئے سمر کیمپ منعقد کرتا ہے۔ اس سمر کیمپ میں عملی مشقوں کے ذریعے بچوں کی اخلاقی تربیت کی جاتی ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم، سعدیہ احمد، رومیسہ، مریم، دانیا، اقصیٰ، مناہل اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب سمر ایگرز کیمپ پر مبارکباد دی۔

ڈائریکٹر ایگرز ام کلثوم نے کہا کہ حالیہ کامیاب سمر کیمپ میں درجنوں بچے شریک ہیں۔ ہم بچوں کو مختلف عملی مشقوں اور لیکچرز کے ذریعے بتا رہے ہیں کہ والدین آپ کی ہی ہر خواہش اور ضرورت پوری کرتے ہیں تو جب بھی والدین آپ کی کوئی ضرورت پوری کریں تو کم از کم ان کا شکریہ ضرور ادا کیا کریں اور والدین پر بوجھ بننے کی بجائے ان کے بوجھ کو ہلکا کریں۔ بہت سارے گھر میں ایسے کام ہوتے ہیں جو بچے خود اپنے ہاتھوں سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ان کی شخصیت اور کردار سازی کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بچوں کو پاکستان کے جغرافیہ، انسانی خدمت کرنے والی عظیم شخصیات کی کامیاب زندگی کے بارے میں بھی تربیت دیتے ہیں تاکہ ان کے اندر بھی بڑا آدمی بننے کی سوچ پیدا ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top