منہاج ویلفیئر کی جنوبی پنجاب کے سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

مورخہ: 04 اگست 2022ء

متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکیج، پکا ہوا کھانا، پینے کا صاف پانی اور خیمے دئیے جارہے ہیں
امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے والینٹیئرز کو خرم نواز گنڈاپور کی مبارکباد

Minhaj Welfare Foundation relief activities

لاہور (4 اگست 2022ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے جنوبی پنجاب کے دور دراز دیہاتوں میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سینکڑوں غریب خاندانوں کو فوڈ پیکیج، پکا ہوا کھانا، خیمے اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کا یہ عمل جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے درجنوں والینٹیئرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کرنے پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کی کرنا ہی اصل اسلام اور مصطفوی تعلیمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات لائق ستائش ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں امدادی سرگرمیاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے جس کا مفہوم ہے کہ مومن اپنے بھائی کی تکلیف کو اپنے جسم میں محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں جن میں بڑی تعداد کسانوں اور محنت کشوں کی ہے ان کی معاشی اور سماجی زندگی کو جلد سے جلد بحال کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top