شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشتاق احمد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 06 اگست 2022ء

مشتاق احمد قادری دین اسلام سے محبت کرنے والا نوجوان تھا: شیخ الاسلام

Allama Mushtaq Ahmad Qadri

لاہور (6 اگست 2022) سابق ناظم منہاجین فورم، سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن مشتاق احمد قادری فاضل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے انتقال پر بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مشتاق احمد قادری کی وفات مرحوم کے والدین، عزیز و اقارب، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ و اساتذہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنان کے لیے انتہائی کربناک ہے۔ مشتاق احمد قادری تحریک منہاج القرآن کا خدمت گزار تھا۔ مشتاق احمد قادری نے تحریک کی فکر کے فروغ کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔ مرحوم نیک اور دین اسلام سے محبت کرنے والا نوجوان تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نور اللہ صدیقی، منہاجین فورم کے صدر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، ناظم راجہ محمد حنیف سمیت دیگر قائدین نے بھی مشتاق احمد قادری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں شہزاد رسول قادری، محمد سعید اختر، علامہ محمد حسین آزاد الازہری، علامہ عابد بشیر قادری اور تحریک منہاج القرآن کے مقامی رہنماؤں، کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top