ٹوکیو: سائتاما کین میں ’’فکر حسین‘‘ کانفرنس

مورخہ: 07 اگست 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن جاپان کے زیرِانتظام ٹوکیو کے نواحی علاقے سائتاما کین میں محرم الحرام کے موقع پر “فکرِحسین” کانفرنس 7 اگست 2022ء کو منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن جاپان کے رفقاء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں ’’فکرِ حسین‘‘ کے موضوع پر شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بڑی سکرین پر چلایا گیا جسے حاضرین نے انہماک سے سماعت کیا۔

اس سے پہلے ‎محفل کا آغاز قاری سید احسان رسول کی تلاوت سے ہوا اور منہاج القرآن گنما کین کے صدر نعمان اعجاز نے نعتِ رسول مقبول کی سعادت حاصل کی جبکہ امامِ عالی مقام کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کی سعادت سرفراز احمد اور سید لئیق شیرازی نے حاصل کی۔

‎منہاج القرآن کے مرکزی صدر سید مطاہر حسین شاہ اور سیکرٹری جنرل سید اکمل حسین نقوی نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محفل میں پاکستان سے تشریف لائے ‎منہاج القرآن شیخو پورہ کے سرگرم رُکن ڈاکٹر سید طاہر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تحریک ِ منہاج القرآن کی فکر اور دعوتی عمل کو بہتر کرنے کے حوالے سے پُر مغز گفتگو کی۔

‎سید طیب حسن شیرازی نے بارگاہِ اقدس میں نذرانہِ درود وسلام پیش کیا اور اس روحانی مجلس کا اختتام سید اکمل حسین نقوی کی پُر سوز دُعا سے ہوا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top