شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا راجہ ساجد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 11 اگست 2022ء

Raja Sajid Mahmood passed away

لاہور (11 اگست 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے سابق نائب ناظم، سینئر رہنما راجہ ساجد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ راجہ ساجد محمود مخلص، نیک اور صالح انسان تھے۔ راجہ ساجد محمود نیک سیرت نوجوان تھے، تحریک منہاج القرآن کے متحرک رہنما اور خدمت گزار تھے۔ راجہ ساجد محمود تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ اور دیرینہ رفیق تھے۔ راجہ ساجد محمود کی رحلت پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ راجہ ساجد محمود کا انتقال ان کے اہل خانہ اور تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدامہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، جواد حامد، محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، علامہ میر آصف اکبر، قاضی شفیق، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل و دیگر رہنماؤں نے راجہ ساجد محمود کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top