کھوائی چنگ: منہاج القرآن کے زیراہتمام بچوں کے لیے 10 محرم الحرام کی خصوصی نشست

مورخہ: 08 اگست 2022ء

minhaj ul quran hongkong

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے طلباء و طالبات کے لٸے مورخہ 8 اگست 2022ء کو 10ویں محرم الحرام بعد نماز ظہر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ادارہ کے طلباء وطالبات نے تلاوت قرآن کریم، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم اور منقبت بحضور شہدائے کربلا پیش کیں۔

اس موقع پر علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ، حافظ محمد طیب شمیم، قاری محمد عثمان الترازی معلمین سنٹر ہذا نے طلباء کو واقعہ کربلا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء میں اہل بیت اطہار کی محبت اور ادب کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے اور انہیں بتایا کہ آج کے دور میں مسلمان کسطرح اسوہ حسینی اپنا کر عزت، کامیابی اور وقار حاصل کر سکتے ہیں۔

نشست میں طلباء کو اگاہی دی گئی کہ اہلبیت اطہار کی عادات و اطوار اور معمولات جیسے نماز کی پابندی، ہمیشہ سچ بولنا، مصائب و تکالیف میں صبر کرنا کو اپناتے ہوئے، ترک نماز جیسی غفلت اور جھوٹ جیسی لعنت سے خود کو محفوظ کرنا ہے۔

نشست میں اساتذہ کرام نے طلباء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف بھی کرایا اور انہیں آگاہ کیا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں نہ صرف محبت اہل بیت اطہار کے فروغ کے لئے بہترین کردار ادا کر رہی ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کی فکر کے مطابق یزید لعین کی چھوڑی گئی بری عادات جیسےظلم، جبر، جھوٹ، فریب اور بے حیائی سے معاشرے کو پاک وصاف رکھنے کے سفر پر گامزن ہے۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے مسلمانوں کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، اسلامک سنٹر میں تقریبا 200 طلباء و طالبات کے لئے ناظرہ، حفظ اور اسلامک لرننگ کی کلاسز جاری ہیں۔ سنٹر سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات ہانگ کانگ کے معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ : چوہدری طاہر محمود

minhaj ul quran hongkong

minhaj ul quran hongkong

minhaj ul quran hongkong

minhaj ul quran hongkong

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top