تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلی پنجاب راجہ ساجد محمود کی نماز جنازہ

مورخہ: 11 اگست 2022ء

Raja Sajid Mahmood passed away

تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سابق نائب ناظم اعلی پنجاب راجہ ساجد محمود انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی اور سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فون پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام نے کہا کہ راجہ ساجد محمود تحریک منہاج القرآن کے عظیم کارکن اور سرمایہ تھے، انہوں نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے حضور ﷺ کے دین کی خدمت کی، اللہ پاک ان کی یہ خدمت قبول فرمائے۔

نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر انار خان گوندل، مرزا آصف، عوامی تحریک شمالی پنجاب کے ملک طاہر جاوید، غلام علی خان، صدر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد ابرار رضا ایڈوکیٹ، حفیظ اعوان، رشید عالم، مظہر الحق قادری، فرقان یوسف، وسیم خٹک، ممبر کنٹونمنٹ حاجی ظفر اقبال، مطلوب قریشی، بابر مصطفوی، قاضی مجیب، اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top