منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے وفد کی ہالینڈ میں شیخ الاسلام سے ملاقات

مورخہ: 14 اگست 2022ء

minhaj ul quran netherlands

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے وفد نے 14 اگست 2022ء کو ہالینڈ جا کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور محترمہ باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے وفد کے ساتھ NEC اور LECکے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے صدر میاں عمران الحق نے وفد اور فیملیز کا فردا فردا شیخ الاسلام کے ساتھ تعارف کرایا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شرکاء کے ساتھ تربیتی گفتگو کی۔ شیخ الاسلام نے جرمنی میں منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے کام کو سراہا اور عہدیداران کو مبارکباد بھی دی۔

اس سے پہلے شیخ الاسلام کی ہال میں آمد پر منہاج القرآن جرمنی کے وفد کی طرف سے آپ کا پروقار استقبال کیا گیا اور آپ کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

رپورٹ: ملکہ صباء، ناظمہ سوشل میڈیا منہاج ویمن لیگ جرمنی

minhaj ul quran netherlands

minhaj ul quran netherlands

minhaj ul quran netherlands

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top