جاپان: گنما سینٹر میں دوسری سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

مورخہ: 16 اگست 2022ء

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں دوسری سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے ’’فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔

‎اس محفل کا آغاز حامد وسیم کی تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے کیا گیا۔ منقبت امام حسین علیہ السلام نعمان اعجاز حسان حاشر ارشد نے پیش کیا جبکہ پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک حسن عبداللہ قادری نے بھی ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں منہاج القرآن کے سیکرٹری جنرل سید اکمل شاہ و رفقاء منہاج القرآن کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ ‎خواتین کے لئے علیحدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا جس میں خواتین نے پوری محفل آن لائن سماعت کیا۔

‎محفل کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی تحریکی اور تنظیمی مثبت پیش رفت پر تنظیمی عہدیداران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور منہاج القرآن جاپان کی ترقی کے لئے خصوصی دُعا بھی کی۔

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

منہاج القرآن جاپان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top