کھوائی چنگ: منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب

مورخہ: 17 اگست 2022ء

جشن آزادی تقریب

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کے طلباء وطالبات نے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد گیا گیا، جس میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء وطالبات نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے کیا۔

اس موقع پر طلباء کی طرف سے گروپس کی شکل میں ملی نغمے پیش کئے اور خصوصی طور پر قومی ترانہ بھی پیش کیا۔

تقریب میں حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ، محمد حفیظ ماہر تعلیم و نائب صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ، ڈاکٹر احمد جمال ناصر منہاجین، علامہ قاری طیب شمیم و قاری محمد عثمان الترازی (معلمین ادارہ ہذا) نے بچوں سے خصوصی گفتگو کی۔

مقررین نے نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مختلف واقعات باور کرائے اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے آگاہ کرتے ہوئے نہ صرف مادر وطن کی محبت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی بلکہ ان کو آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت پر طلباء و طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور زندگی کے ہر میدان میں پاکستان زندہ باد کی آواز بنیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد ظہیر نقشبندی نے وطن عزیز کی ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعا کرواٸی۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

جشن آزادی تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top