منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام محفل شہادت امام حسین علیہ السلام

مورخہ: 17 اگست 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام 13 اگست بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر سن پو کنگ میں محفل شہادت امام حسین علیہ السلام منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن کریم، احادیث نبوی اور عمل صحابہ کرام سے اہل بیت اطہار بالخصوص حسنین کریمین سلام اللہ علیہم کی محبت، ادب اور احترام کو ایمان کا خاصہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امت نے قرآن کریم اور اہل بیت اطہار سے اپنے دامن کو مضبوط رکھا اسوقت تک ہر قسم کے فتنہ فساد اور شرانگیزی سے محفوظ رہ کر عزت و وقار برقرار رہا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کو یہی سبق دے رہے ہیں کہ اگر دائمی کامیابی حاصل کرنی ہے تو اہلبیت اطہار سے رشتہ محبت مضبوط بنا کر قرآن کریم کی تعلیمات اپنانا ہوں گی۔ یہی تحریک منہاج القرآن کا پیغام ہے۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز قاری محمد عثمان الترازی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ محفل میں نعت شریف کی سعادت حماد خان نے حاصل کی جبکہ منقبت بحضور شہدائے کربلا حافظ عدنان سیالوی اور محمد حارث نے پیش کی۔

اس عظیم الشان محفل میں نقابت کے فرائض علامہ حافظ سید تنویر حسین شاہ نے سرانجام دیئے جبکہ خصوصی دعا علامہ حافظ ظہیر احمد خان نقشبندی نے کرائی۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top