منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا‘‘

مورخہ: 06 اگست 2022ء

minhaj ul quran chile

منہاج القرآن انٹرنیشنل اقیقے چلی کے زیرانتظام 6 اگست 2022 اور 8 محرم الحرام کو سالانہ پانچویں محفل ’’ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام اور تذکرہ کربلا‘‘ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے ناظم خالد محمود نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول اور آقا حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت محمد دانش، محمد مبین، بابر ماہی اور ناظم مالیات محمد توقیر قادری نے پیش کی۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر بابر شیراز اور پاکستان کمیونٹی کے صدر ضیاء نے اظہار خیال کیا۔ محفل پاک میں خصوصی شرکت شیعہ کمیونٹی کے صدر علی عمران (kopak motores) نے کی۔

خطاب کے اختتام پر شرکاء محفل نے کھڑے ہو کر خانوادہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں سلام عقیدت پیش کیا جس کی سعادت خالد محمود کے حصہ آئی۔ محفل پاک کا اختتام ڈاکٹر عمر ریاض عباسی کی دعا سے ہوا۔ آخر میں شرکاء محفل کے لیے پر تکلف لنگر حسینی پیش کیا گیا۔

minhaj ul quran chile

minhaj ul quran chile

minhaj ul quran chile

minhaj ul quran chile

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top