گوجرانوالہ: منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ’’فکرِ حسین کانفرنس‘‘

مورخہ: 20 اگست 2022ء

منہاج القرآن

منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ’’فکرِ حسین کانفرنس‘‘ اگو بھنڈر واہنڈو میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج موجودہ دور میں فکر یزید عام ہو چکی ہے، ایسے میں فکر حسین کا پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے کیونکہ فکر حسین پر عمل ہی اصل ایمان ہے۔ امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کے لیے یہ اسوہ ثابت کر دیا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی فکر حسین ہے۔ کانفرنس میں اس موقع پر عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top