سورۃ الحجرات سوشل میڈیا اخلاقیات کا جامع چارٹر ہے: منہاج القرآن

مورخہ: 22 اگست 2022ء

سوشل میڈیا کا مثبت استعمال رحمت اور منفی استعمال زحمت ہے: نوراللہ صدیقی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا ورکشاپ سے خطاب
ورکشاپ سے رانا نفیس حسین قادری، پروفیسر ذوالفقار علی، رانا عتیق الرحمن کا اظہار خیال

minhaj ul quran lahore

لاہور (22 اگست 2022ء) تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 168کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سوشل میڈیا ورکشاپ سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال رحمت اور منفی استعمال زحمت ہے۔ بدقسمتی سے شرپسند عناصر سوشل میڈیا کو گمراہی اور نفرت پھیلانے کے لئے کررہے ہیں۔ نوجوان سورۃ الحجرات کی اخلاقی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ اللہ رب العزت نے فرمایا سنی سنائی باتوں پر تحقیق کئے بغیر آگے مت پھیلاؤ۔ انہوں نے کہا کہ بدامنی اور انتشار کے فروغ میں کاپی پیسٹ رویہ منفی رجحانات کو پروان چڑھا رہا ہے۔ سورۃ الحجرات سوشل میڈیا کی اخلاقیات کا ایک جامع چارٹر ہے۔

صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی تعلیمی، تربیتی، تدریسی، دعوتی مساعی کا مرکز و محور اخلاق اور کردار سازی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار دہائیاں نوجوانوں کے اخلاق و کردار سنوارنے پر صرف کی ہیں۔ اب سوشل میڈیا کے ذریعے سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی نفرت و اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لئے منہاج القرآن نے ایک جامع تربیتی پروگرام شروع کیا ہے اور اس حوالے سے ایک نصاب بھی مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے بچایا جائے اور اس کے مثبت استعمال کے حوالے سے انہیں ضروری تربیت فراہم کی جائے۔

ورکشاپ سے پروفیسر ذوالفقار علی، محمد افضل بھٹی،اصغر ساجد، رانا عتیق الرحمن نے اظہار خیال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top