پاکستان کو مضبوط معاشی قوت بنانے کے لئے ڈاکٹر حسین محی الدین 28 اگست کو روڈ میپ دیں گے: انجینئر رفیق نجم

مورخہ: 23 اگست 2022ء

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی انجینئر رفیق نجم نے کہا ہے کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالنے کے لئے قوم کی مثبت رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے کے عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسین محی الدین 28 اگست کو سہ پہر 3 بجے ٹیولپ ہال میں سیمینار میں پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کے لئے مکمل روڈ میپ دیں گے۔ جس پر عمل کر کے ہی پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن بھی کیا جا سکتا ہے اور پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بھی بنایا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 28 اگست کے سیمینار (سیاسی و معاشی بحران اور اس کا حل) کے حوالے سے تمام پہلووں پر غور کیا گیا۔

سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے میڈیا کمیٹی، دعوتی، تشہیری، سیکیورٹی، پنڈال اور استقبالیہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ میڈیا کمیٹی کے سربراہ غلام علی خان ہوں گے۔ جبکہ ممبران میں معراج نئیر، ملک عامر صدیق، مصطفے خان، قاری ایاز شامل ہیں۔

اجلاس میں جڑواں شہروں سے پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران نے شرکت کی۔ جن میں عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر اظہر اعوان، جنرل سیکرٹری سردار نسین انجم، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے صدر انار خان گوندل، ناظم آصف مرزا، تحریک منہاج القراان اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈوکیٹ، ناظم نصیر اعوان، ایم ایس ایم راولپنڈی کے احمد محی الدین، جنرل سیکرٹری راجہ ابراہیم، اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری حسیب اعوان، منہاج یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدرراجہ عامر، اسلام آباد کے حمزہ بٹ، منہاج ویمن لیگ کی اسلام آباد زون کی کوآرڈینیٹر نصرت امین، صدر مس ثمینہ، ناظمہ روزینہ خلیق، صدر ویمن لیگ راولپنڈی رابعہ مظہر، علما ء ونگ راولپنڈی کے ناظم علامہ ثاقب قادری اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

مختلف راہنماوں کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دے دی گئی

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

معاشی مسئلہ اور اس کا حل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top