شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہاکی اولمپئین منظور حسین جونئیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مورخہ: 29 اگست 2022ء

منظور جونیئر کے انتقال سے ملک ہاکی کے بڑے کھلاڑی سے محروم ہو گیا

Olympian manzoor junior

لاہور (29 اگست 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی، اولمپئین منظور حسین جونئیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم منظور حسین جونئیر کی بخشش و مغفرت فرمائے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ منظور حسین جونئیر پاکستان ہاکی کا ایک بڑا نام تھے اور پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہو گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top