منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ’’شہادت امام حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 30 اگست 2022ء

شہادت حسین کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سینٹر میں تیسری سالانہ شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ‎‏‎جس میں علامہ محمود احمد مسعود نے (ہمت اور جرت امام حسین علیہ السلام) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔

محفل کا آغاز حافظ محمد عثمان صادق اور حافظ محمد ساد کی تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے ہوا۔ نعمان اعجاز، معاذ اعجاز، حاشر وسیم اور حسان وسیم نے منقبت پیش کیں۔

شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران نے بھی خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے تحریک کی اہمیت اور جماعت کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے منتظمین کو تیسری شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

‎خطاب کے بعد پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محفل میں ‎خواتین کے لئے علیحدہ پردے کا انتظام کیا گیا تھا۔ آخر میں علامہ غلام مرتضی علوی نے کامیاب کانفرنس کروانے پر منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top