نظامت تربیت کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

فارن سکالرز ٹریننگ

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام فارن سکالرز ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 3 ستمبر 2022 کو کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بیرون ممالک میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں خدمات دینے والے سکالرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکالرز کی مختلف پہلوؤں پر تیاری اور آگاہی کے لئے ایک ماہ کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے، جسں میں 14 سکالرز نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور درودوسلام سے ہوا، اجتماعی تعارف کے بعد علامہ غلام مرتضی علوی ڈائریکٹر ٹریننگ نے ورکشاپ کی اہمیت اور ضرورت پر گفتگو کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فارن آفیسرز شکیل احمد طاہر نے بیرون ممالک میں سکالرز کا کردار پر روشنی ڈالی۔ نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان نے بیرون ملک تنظیمی رویے اور ہمارا کردار کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ورکشاپ میں محمد وسیم افضل قادری اور مدثر رسول نوری نے بھی گفتگو کی۔

فارن سکالرز ٹریننگ

فارن سکالرز ٹریننگ

فارن سکالرز ٹریننگ

فارن سکالرز ٹریننگ

فارن سکالرز ٹریننگ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top