ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ٹیلی تھون، دو گھنٹوں میں 10کروڑ جمع

رقوم پاکستان سمیت برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے جمع کروائیں
عطیات دینے والوں کا متاثرین کی مکمل بحالی تک مالی مدد جاری رکھنے کا وعدہ
پاکستان کی کمزور معیشت سیلاب کی تباہی کا تنہا بوجھ نہیں اٹھا سکتی:صدر منہاج القرآن
منہاج ویلفیئر متاثرین کیلئے مکمل رہائشی سہولیات کے ساتھ خیمہ بستیاں قائم کررہی ہے

Minhaj Welfare Foundation telethon to raise funds for flood victims

لاہور (5 ستمبر 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ٹیلی تھون میں مخیر حضرات نے 2 گھنٹوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستانی کرنسی کے مطابق 10 کروڑ روپے جمع کروائے۔ تمام ڈونرز نے اعلان کردہ رقوم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع بھی کروا دی ہیں۔ یہ رقوم پاکستان سمیت برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں اور منہاج القرآن کے رفقائے کار، لائف ممبرز اور وابستگان نے جمع کروائی ہیں۔ عطیات دینے والوں نے وعدہ کیا کہ مالی مدد دینے کا عمل متاثرین کی مکمل بحالی تک جاری رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جو منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کرنے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا وسیع اور بین الاقوامی تجربہ رکھتی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب میں خیمہ بستیاں قائم کر دی ہیں جہاں رہائش رکھنے والے متاثرین کو خوراک کی فراہمی سمیت علاج معالجہ کی سہولیات بھی حاصل ہیں۔ خیمہ بستیوں میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے بچوں کی تعلیم و تربیت بلاتعطل جاری رکھنے کے لئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے عارضی سکول بھی قائم کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اس وقت منہاج القرآن کی مرکزی قیادت اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار و کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع، سندھ کے 3 اضلاع، پنجاب کے 3 اضلاع اور بلوچستان کے منتخب علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جیسے جیسے وسائل مہیا ہوتے جائیں گے امدادی سرگرمیوں کا دائرہ بھی وسیع ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا اور اہم چیلنج متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو ہے۔ تعمیر نو کے حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ایک جامع پلان مرتب کر لیا ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 33 ملین سے زائد آبادی سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ 10 لاکھ سے زیادہ گھر مسمار ہو چکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک کا ہونے والا نقصان 10 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ اتنے بڑے نقصانات کا پاکستان کی کمزور معیشت بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ اس کے لئے تمام فلاحی اداروں، مخیر حضرات اور ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین امداد کے لئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ متاثرین کو احساس دلانا ہو گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔ ٹیلی تھون منہاج ویب ٹی وی اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے سوشل میڈیا پیج کے ذریعے ہوئی۔

Minhaj Welfare Foundation telethon to raise funds for flood victims

Minhaj Welfare Foundation telethon to raise funds for flood victims

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top