منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ کے متاثرین سیلاب میں راشن کی تقسیم

Minhaj Welfare Foundation relief activities for flood victims

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں نے جیکب آباد، ٹھل کے سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی
سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کرکے ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں: چوہدری عرفان یوسف

لاہور (5 ستمبر 2022ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے جیکب آباد اور ٹھل کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کار سندھ سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک متاثرین سیلاب مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضاکار پورے عزم اور حوصلے سے جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ ہم وطنوں کی خدمت اور مدد ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جوان اپنا قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر اس تباہ کن سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں اور ان کو راشن، ٹینٹ، خیمے، ادویات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت انسانیت کی معراج ہے، سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کرکے ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں، ضرورت مندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔

اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سندھ کے صدر علی قریشی، صدر جنوبی پنجاب راشد مصطفوی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top