شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی کی وفات پر اظہار افسوس

ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی باوقار عالم دین، مشفق استاد اور با اصول انسان تھے: شیخ الاسلام

Dr Muhammad Afzal Kanju passed away

لاہور (8 ستمبر 2022) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف علمی شخصیت، منہاج کالج فار ویمن کے سینئر استاد، سابق پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی گوناگوں صفات والی شخصیت تھے۔ ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی باوقار عالم دین، مشفق استاد اور با اصول انسان تھے۔ ان کی وفات سے پاکستان ایک باعمل، سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی کی رحلت تحریک منہاج القرآن، ان کے شاگردوں اور رفقاء کیلئے گہرا صدمہ ہے، ڈاکٹر محمد افضل کانجو العینی نے ساری زندگی دین اسلام، علم و تحقیق کیلئے وقف کررکھی تھی، ان کی وفات سے ملک ایک نیک، صالح انسان اور شفیق استاد سے محروم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، جنت میں اعلیٰ مقام دے، جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، عباس نقشبندی، نوراللہ صدیقی و دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے ڈاکٹر محمد افضل کانجو العین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top