شکار پور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں خاندانوں میں راشن کی تقسیم

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے شکار پور میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں میں فوڈ بیگ، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سندھ رینجرز محمد عامر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقسیمِ راشن پیکج کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عدنان سہیل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، رینجرز کی ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مظہر محمود علوی، سیف اللہ بھنگر اور اشتیاق حنیف مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شکار میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپو سے بلوچستان اور سندھ بھر کے متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے طبی سہولیات، تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کے لیے خیمہ بستیاں آباد ہونا شروع ہوچکی ہیں۔

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

شکارپور میں سیلاب متاثرین امداد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top