منہاج القرآن کے وفد کی سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے ملاقات

وفد نے محمد سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کو سراہتے ہیں: جی ایم ملک
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد میں ڈاکٹر خرم شہزاد، شہزاد رسول چوہدری شامل تھے

لاہور (13 ستمبر 2022ء) ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک کی قیادت میں سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سطبین خان سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے محمد سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفد میں ڈاکٹر خرم شہزاد اور شہزاد رسول چوہدری شامل تھے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جی ایم ملک نے پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے تمام ضروری وسائل بروے کار لارہی ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کیے گئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top