تحریک منہاج القرآن چکوال کا اجلاس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن چکوال کا ضلعی تنظیمی اجلاس نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر رفیق نجم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ نے چکوال تنظیم کی طرف سے منہاج فلڈ ریلیف میں کئے گئے کام پر ضلعی تنظیم کو مُبارکباد دی۔ اس سلسلہ میں چکوال تنظیمات کی طرف سے ضلع بھر میں 24 مقامات پر امدادی کیمپس لگائے گئے، جن کے ذریعہ امدادی سامان کے 5 ٹرک جمع کیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم نے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور اخوت کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیلاب سے متاثرہ اور مصیبت میں گھرے بھائیوں کی مدد ہی اسلامی اخوت کا بہترین مظاہرہ ہے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top