عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول کی آمد پر مبارکباد دیتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

حضور نبی اکرم ﷺ پیغمبر امن و سلامتی ہے: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل

میلاد جلوس

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپورنے تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول سے سلسلے میں نکالے گئے مشعل بردار جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول کی آمد پر مبارکباد دیتے ہیں، حضور نبی اکرم ﷺ پیغمبر امن و سلامتی ہے۔

آپ ﷺ انسانیت کو امن و رواداری کی تعلیم دی، دنیا کو علم و امن کا گہوارہ بنایا، اسلام کا تشدد اور عدم برداشت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان پر ہو گی۔

دریں اثناء ماہ ربیع الاول کی آمد پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر خصوصی چراغاں کیا گیا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے گھر کو بھی خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور 12 روز مسلسل ضیافت میلاد کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top