منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ماہ ربیع الاول کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر افتتاحی ضیافتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت سے ہوا، اس موقع پر ثناء خوانوں نے نعت خوانی بھی کی۔ پروگرام میں گوشہ نشینان اور گردونواح سے مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ محفل میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، محمد جواد حامد، عین الحق بغدادی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

پروگرام کے آخر میں علامہ عین الحق بغدادی نے اختتامی دعا کرائی۔ جس کے بعد نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن محمد جواد حامد نے شرکاء کو ضیافت میلاد پیش کی۔

ماہ ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ہر شب نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ضیافتِ میلاد کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top