کوالالمپور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ و سالگرہ تقریب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کوالالمپور میں منعقد ہوا، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل کی سالگرہ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سالگرہ تقریب میں منہاج ایشین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنشنل ملائیشیا کے ذمہ داران کی طرف سے آپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران، اقبال مصطفوی، محمد عمر قادری، سلیم قادری، عبد الرسول بھٹی، مہتاب عباسی، علی رضا، اقبال جنجوعہ، رانا اعجاز، محمد طارق، امجد علی مون، علی سلنگی، محمد راشد و دیگر ذمہ داران و وابستگان موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک روزہ قبل تنظیمی دورہ پر ملائیشیا پہنچے، جہاں کوالالمپور ائیرپورٹ پر آپ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top